Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹام کروز کا خطرناک سین

ایکشن سے بھر پور ہالی وڈ فلم سیریز مشن امپاسیبل 6 کی ناروے میں شوٹنگ جاری ہے۔خطروں کے کھلاڑی ٹام کروز نے کئی فٹ بلندی پر سین فلمبند کرایا۔مشن امپاسیبل 6 کی شوٹنگ کیلئے فلم کی کاسٹ ناروے کے علاقے روگا لینڈ میں موجود ہے۔ہالی وڈ اداکار ٹا م کروز کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے کئی فٹ بلند چٹان پرپہنچایا گیاجہاں انہوں نے چٹان سے لٹک کر سین عکسبند کرایا۔شوٹنگ دیکھنے کیلئے ان کے مداح بھی وہاں موجود تھے ۔فلم اگلے سال جولائی میں ریلیز کی جائیگی۔
 

شیئر: