Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

800پائونڈ وزنی بیل سوئمنگ پول میں گر گیا

نارتھ کیرولینا ..... نارتھ کیرولینا میں 800پائونڈ وزنی بیل ایک خاندان کے سوئمنگ پول میں نہانے کیلئے اتر گیا۔ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب وہ باوجود کوشش کے باہر نہ آسکا جس پر اس کے مالک نے 911فون کرکے امدادی کارکنوں کو طلب کیا۔اینیمل کنٹرول محکمے کے حکام کا کہناہے کہ  ہوسکتا ہے کہ اتنا وزنی بیل اتفاقی طورپر تالاب میں گرا ہو۔ بعد میں انہوں نے اسکے بڑے بڑے سینگوں سے رسی باندھی اور اسے بڑے اطمینان سے باہر نکال لیا۔ اس وقت درجہ حرارت  بہت کم تھا اور اسکے مالک کاکہناہے  کہ ا یسا لگا کہ یہ بیل نہانے کیلئے اترا ہو۔ بڑی خوشی قسمتی کی بات ہے کہ یہ بچ گیا۔

 

شیئر: