لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر کوئی نوازشریف نہیں کہ بار بار زخم کھا کر بھی وطن کی خاطر اداروں کا پردہ رکھے۔ ٹوئٹر پر بیان میں مریم نے کہا کہ نواز شریف کی خاموشی پاکستان کے مفاد پر ضرب لگانے کے لئے استعمال کی گئی تو پھر وہ چپ نہیں ر ہیں گے ۔نوازشریف کا ضبط و تحمل پاکستان کی سلامتی، تحفظ اور وقار کے لئے ہے۔ا س ضبط و تحمل کو غلط معنی دینے والے اسے امتحان میں نہ ڈالیں۔ ہر کوئی نوازشریف نہیں کہ بار بار زخم کھا کر بھی وطن کی خاطر اداروں کا پردہ رکھے۔