Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین کے اخبارات پر طائرانہ نظر

بحرین کے مقامی اخبارات نے آج ہفتہ کو جن خبروں کو صفحہ اول پر شائع کیا ہے ان کی تفصیل اس طرح ہے:
 
الوطن:
مقامی اخبار الوطن نے تیل پائپ لائن میں لگنے والی آگ کو صفحہ اول کا زینت بناتے ہوئے سرخی دی ہے: بوری کے قریب پائپ لائن میں دھماکہ۔
خبر کی تفصیل یہاں سے پڑھی جاسکتی ہے۔
 
صفحہ اول پر4کالمی سرخی ہے: دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں سزائے موت یا عمر قید کی سزا دی جائے، کمیٹی
تفصیل میں ہے: خارجی امور، دفاع اور قومی سلامتی کی کمیٹی نے دہشت گردوں کو کسی بھی قسم کی مدد دینے یا پناہ دینے والوں کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا دینے کی منظوری دی ہے۔ 
 
اخبار الخلیج:
اخبار الخلیج نے صفحہ اول پر خبر دی ہے: سعودی عرب میں کرپشن کیس کے ملزمان کی سرمایہ کاری محفوظ ہے۔
تفصیل میں ہے: بحرین میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد الملک آل الشیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کیس کے الزام میں گرفتار افراد کی بحرین میں سرمایہ کاری محفوظ ہے۔ یہاں ان کی سرمایہ کاری اور کاروبار کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کاروبار میں ان کے ساتھ شریک افراد کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہیں ہوگی۔
 
صفحہ اول کی خبر ہے: انرجی ڈرنکس مارکیٹ سے غائب
بحرین میں انرجی ڈرنکس پر ٹیکس عائد کرنے کی خبریں عام ہیں۔ اس وجہ سے منافع خور تاجروں نے انرجی ڈرنکس ذخیرہ کرنا شروع کردیئے ہیں۔ بحرین کی مارکیٹوں میں انرجی ڈرنکس دستیاب نہیں۔
 
الایام:
مقامی اخبار الایام کی شہ سرخی ہے:انسداد دہشت گردی کے علمبردار ممالک کے خلاف الجزیرہ چینل کا ایران کے ساتھ گٹھ جوڑ
تفصیل میں ہے: قطری انتظامیہ اپنے خلیجی بھائیوں کی طرف واپس آنے کے بجائے الجزیرہ چینل پر ایرانی تجزیہ نگاروں کو مدعو کرکے نہ صرف خلیجی ممالک بلکہ دیگر عرب ممالک کے خلاف بھی زہر اگلوارہی ہے۔
 
 

شیئر: