Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموں بہترین بیوٹی پراڈکٹ

ایک چائے کے چمچے کے برابر کھیرے کے رس میں دو قطرے لیموں کا رس اور اتنا ہی بیسن شامل کر کے اس کا پیسٹ بنالیں۔ اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر دھولیں۔ آپ جلد کی رنگت میں نمایاں فرق محسوس کریں گے۔
لیموں کے چھلکے پیس کر کسی معیاری کریم میں ملا کر آنکھوں کے گرد پڑجانے والے حلقوں پر لگا لیں۔ اس طرح یہ حلقے ختم ہوجاتے ہیں۔
گھر میں فیس پالش بنانے کے لئے لیموں کا رس، گلیسرین اورشہد ہم وزن (آدھی آدھی پیالی) لے لیں اور اس میں دو چمچہ عر ق گلاب اور دو چمچہ صندل پاؤڈر ملالیں۔ اسے فریج میں بنا کر بھی رکھا جا سکتا ہے۔ اس فیس پالش کو لگا کر چہرے پر آہستہ آہستہ مساج کریں۔ 10منٹ بعد صاف کرلیں۔ یہ جلد میں چمک پیدا کرنے کا اہم نسخہ ہے۔
خواتین جو گوری رنگت کے سانو لاہو جانے پرپریشان ہیں ان کو چاہیے کہ روزانہ صبح آدھا لیموں نیم گرم پانی میں نچوڑ کر پی لیں۔ باقی آدھا لیموں بالائی میں نچوڑ کر رات کو سونے سے پہلے چہرے پر مل لیں۔ جب بالا ئی کی پرت اترنے لگے تو چہرے کو دھولیں۔
لیموں کو بیوٹی ایڈ کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اچھی طرح ابلے ہوئے دودھ کے گلاس میں ایک تازہ لیموں کا جوس نچوڑلیں۔ اس میں چائے کا ایک چمچہ گلیسرین شامل کریں۔ اس مکسچر کو آدھا گھنٹہ رکھ کر چہرے ، ہاتھوں پاؤں اور گردن پر رات کو سونے سے پہلے لگائیں۔ روزانہ رات کو یہ استعمال کریں کچھ دن میں آپ کی جلد کو خوب صورت اور جوان بنا دیتا ہے۔ اس مکسچر کا استعمال کیل مہاسوں کے لیئے بھی مفید ہے۔ پھٹی ہوئی ایڑیا ں ہاتھوں اور چہرے کا خشک پن دور کرتا ہے۔ یہ بستہ ہوا اور دھوپ کی شدت سے بھی جلد کو محفوظ کرتاہے۔
لیموں کے چھلکے پیس کر نیویا کریم میں ملا کر آنکھوں کے گرد پڑجانے والے حلقوں پر لگائیں۔ اس طرح یہ حلقے ختم ہوجاتے ہیں۔
چائے بنانے کے بعد کیتلی میں بچ جانے والی پتی میں دو لیٹر پانی ڈال کر ابال لیں اور اس میں ایک لیموں کا رس نچوڑلیں۔ پھر اس پانی سے سر دھولیں اس سے بالوں میں چمک آجائے گی۔
لیموں کے رس کے چند قطرے ، آملہ کے عرق کے ساتھ روزانہ رات کو سونے سے پہلے بالوں میں لگائیں یہ بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ لمبے رکھتا ہے اور وقت سے سفید ہونے سے بچاتا ہے۔ یہ خشکی کا بھی موثر علاج ہے۔

 

شیئر: