Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموں اور اجوائن، صحت بخش مرکب

لیموں اور اجوائن کو کھانوں میں ذائقے کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ کھانوں میں لذت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں ۔ ماہرین صحت کے مطابق ان دونوں چیزوں کا باہم استعمال کولیسٹرول میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
 
اجوائن میں وٹامن اے ، سی اور کے پائے جاتے ہیں ،اسی طرح لیمو ں میں بھی وٹامن سی کثرت سے پایا جاتا ہے ۔ یہ نہ صرف جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں بلکہ مدافعاتی نظام کو مضبوط بنا کر بیماریوں سے تحفظ مہیا کرتے ہیں ۔ خاص طور پر خون میں کولیسٹرول کے لیول کو کنٹرول کرتے ہیں۔
 
انہیں ملا کر استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ لیموں پر میٹھا سوڈا لگا کر اسے اچھی طرح صاف کر لیں اور چھلکے سمیت چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پانی ابال کر ٹھنڈا کر لیں۔ اجوائن کے پتوں کو بھی باریک کاٹ لیں یا بلینڈر میں ڈال کر باریک کر لیں۔اب اسے لیموں کے ساتھ ملا لیں اور اس میں ابلا ہوا ٹھنڈا پانی شامل کر لیں۔ اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کر کے محفوظ کر لیں اور ہر کھانے سے 30 منٹ پہلے 100 ملی لیٹر استعمال کریں ۔ آپ خود اس کے بہت سے فوائد محسوس کریں گے ۔
 

شیئر: