اسوس کمپنی نے پیگاسس 4 ایس لانچ کردیا
تائیوانی کمپنی اسوس نے اسمارٹ فون پیگاسس 4 ایس لانچ کر دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ،گلاس پروٹیکشن ، آکٹا کور میڈیا ٹیک پراسیسر ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم،3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔
فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش اور آٹو فوکس کے ساتھ 16 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔کنیکٹیوٹی کے لئے فون میں 4 جی ، وائی فائے ، بلیوتوتھ ، آڈیو جیک ، یو ایس بی ، ایف ایم ریڈیو اور جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے۔فنگر پرنٹ سینسر کو فون کے بیک پر جگہ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی ببیٹری 4030 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے اور گولڈ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔