کراچی... پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے اتوار کو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی رہائش پر ملاقات کی اور انہیں سابق صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا ۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور سیاسی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔ شہر کی بہتری کے لئے کام کرنے پر اتفاق کیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ مفاہمت اور افہام و تفہیم کی فضا کو فروغ دینا اور مستقبل میں عوام کی بہتری کے لئے ساتھ چلنا چاہیے۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی ترقی کےلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کراکر مصنوعی سیاست دانوں کو سانس دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اب دباو کی سیاست ختم ہونا چاہیے۔