Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوتھ ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 226 رنز سے ہرا دیا

 
کوالالمپور :اے سی سی انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 226 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی۔یو اے ای 300 رنز کے تعاقب میں 73 پر ڈھیر ہوگئی۔ حسن خان اور موسیٰ خان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔محمد طحہٰ نے 94 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں جاری چوتھے یوتھ ایشیا کپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں پاکستان انڈر19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 299 رنز بنائے۔ محمد طحہٰ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 94 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں محمد عارف اور عبداللہ شفیق 56 ، 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں یو اے ای انڈر 19 مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 26 اوورز میں 73 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ حسن خان اور موسیٰ خان نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ پاکستان یوتھ کی ایونٹ میں یہ پہلی کامیابی ہے۔ پہلے میچ میں اسے افغان یوتھ کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گرین شرٹس اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ (آج) پیر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔
 

شیئر: