Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ایشز سیریز: آسٹریلیا انگلینڈ واحد ٹیسٹ ڈرا

سڈنی: آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین ایشز سیریز میں شامل واحد ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔ انگلینڈ ویمن نے آخری روز اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ کپتان ہیتھر نائٹ نے 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سڈنی میں ٹیسٹ کے چوتھے اور آخری روز انگلینڈ ویمن نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 40 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی تو لارن ونفلیڈ 12 اور بیومونٹ 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھیں۔ 71 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب بیومونٹ 37 رنز بناکر ویلنگٹن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئیں۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ بھی جلد گر گئی جب لارن ونفیلڈ 34 رنز بناکر میک گراتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئیں۔ اس کے بعد ہیتھر نائٹ اور جارجیا ایلوس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں بیٹرز نے کھیل کے اختتام تک مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور ٹیم کا اسکور 206 تک پہنچا دیا۔ ہیتھر نائٹ نے 79 رنز کی دلکش اننگزکھیلی جبکہ ایلوس نے 41 رنز بنائے۔ اس طرح یہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ آسٹریلیا کی علیز پیری کو پہلی اننگز میں ڈبل سنچری 213 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

شیئر: