Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام: 5 اہم ٹریفک خلاف ورزیاں پکڑنے والے نئے کیمروں کی تنصیب

دمام.... مشرقی ریجن میں محکمہ ٹریفک کے اعلیٰ عہدیدار کرنل عبداللطیف العبید اللہ نے بتایا ہے کہ بہت جلد مملکت بھر میں ٹریفک خلاف ورزیاں پکڑنے والے نئے کیمرے نصب ہونگے ۔ مشرقی ریجن میں ہر چوراہے پر اس کا انتظام ہوگا۔ آئندہ 60 دن کے اندر اندر یہ کام انجام دیا جائے گا۔ نئے کیمرے ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال ، حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے ، زیبرا کراسنگ پر گاڑی کھڑی کرنے ، غیر قانونی اوور ٹیک کرنے اور موڑنے والی لائن پر اشارہ کھلنے کے انتظار میں گاڑی کھڑی کرنے والی خلاف ورزیاں ریکارڈ کریں گے۔ کیمرے اہم شاہراہوں پر بھی نصب کئے جائیں گے۔ 
 

شیئر: