Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت اداروں میں سگریٹ نوشی پر 200 ریال جرمانہ

ریاض.... سعودی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ تمام صحت اداروں اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں سگریٹ نوشی منع ہے۔ خلاف ورزی پر جرمانے ہونگے۔ وزیر صحت ڈاکٹر توفیق ربیعہ نے حکم دیا ہے کہ کسی بھی صحت ادارے سے کم ازکم 15 میٹر کے دائرے میں سگریٹ پینے کی اجازت نہیں۔ صحت کے ملازم ، مفاد عامہ اور صحت بخش ماحول فراہم کرنے کی خاطر اس کی پابندی کریں وگرنہ خلاف ورزی پر 200 ریال جرمانہ ہوگا۔ 

شیئر: