خواتین کے لیے کندھوں ، کمر اور گردن کی ورزش
کندھوں اور گردن کی یہ ورزش بیٹھ کر کام کرنے اور کھڑے رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھانے والی تمام ورکرز خواتین کے لیے کارآمد ہے۔ اپنے کندھوں کر پہلے آگے سے پیچھے کی جانب اور پھر پیچھے سے آگے کی جانب موو کریں پھر ایک ہاتھ کو اوپر کی جانب سے پشت پر لے جائیں اور دوسرے ہاتھ کو نیچے کی جانب سے پشت پر لے جائیں اور دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے سے ملانے کی کوشش کریں ۔ اس ورزش کو تھوڑی سی پریکٹس کے ساتھ اپنایا جاسکتا ہے ۔یہ ورزش آپ کو گردن اور کندھوں کی تھکن سے محفوظ رکھے گی ۔
اور اگر آپ کی ملازمت کچھ اس قسم کی ہے کہ آپ کو کئی گھنٹے کھڑے رہنا پڑتا ہے تو کمر کے درد سے بچنے کے لیے مناسب عمل یہ ہے کہ آپ وقفے وقفے سے بیٹھیں اور کمر کے بل جھک کر اپنے پیروں کو چھونے کی ورزش کرتی رہیں۔