کیلاﺅ ما، ہوائی .... مشہور فوٹو گرافر ایزماروم نے جو ایک خطرناک فوٹو گرافی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں اس بار اپنی جرا¿ت اور ہمت کا ایک او رمظاہرہ کرکے دوسروں کیلئے حیرت انگیز مثال قائم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کلاوا کے آتش فشاں کے آس پاس کے علاقوں میں کئی گھنٹوں کی فوٹو گرافی کے بعد وہ ایک مرحلے میں آتش فشاں کے دہانے کے اتنے قریب پہنچ گیا کہ پوری فضا آتشیں ہورہی تھی اور درجہ حرارت ایک ہزار سیلسیئس تک پہنچ چکا تھا۔ ایسے میں وہ دہانے کے 10میٹر قریب تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے دنیا کا کوئی بھی مضبوط سے مضبوط کیمرہ پگھلنے لگا تھا۔ جب وہ اس خوفناک مہم سے واپس ہوا اور کیمرے کو چیک کیا تو اسے احساس ہوا کہ گرمی کتنی شدید تھی اوراس نے کتنا بڑا خطرہ مول لیا تھا۔ فوٹو گرافی ختم کرنے کے بعد جب اس نے اپنے کیمرے کو دیکھا تو پتہ چلاکہ اسکا کیمرہ ناکارہ ہوچکا ہے۔ یہ فوٹو گرافی مقامی نیشنل پارک کے باہر ہورہی تھی۔ فوٹو گرافر کا کہناہے کہ لاوے کے قریب جاکر فوٹو گرافی کرنے پر اسے خود بھی حیرت ہے ۔ کیمرہ شاید ہی ا ب کام کرے لیکن جو وہ تصویر بناچکا ہے اسکی قیمت کیمرے سے کہیں زیادہ ہے۔