Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شینولا کمپنی کی جانب سے پہلی بار ہیڈ فونز لانچ

شینولا کمپنی کی جانب سے پہلی بار ہیڈفونز متعارف کروا دیے گئے ہیں۔کمپنی نے ابتدائی طور پر چار ہیڈفونز متعارف کروائے ہیں جن میں ایک اوور ائیر ، ایک آن ائیر اور دو ان ائیر ہیڈفونز شامل ہیں۔ہیڈفونز نہ صرف کوالٹی اور ٹیکنالوجی کے حساب سے بہترین ہیں بلکہ جدید فیشن کے عین مطابق بھی ہیں۔ہیڈفونز کو اسٹین لیس اسٹیل اور لیدر ڈیزائن دیا گیا ہے۔اوور ائیر ہیڈ فون کی قیمت 650 ڈالر اور آن ائیر ہیڈ فون کی قیمت 495 ڈالر ہے اور انہیں فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔ ان ائیر ہیڈ فونز کی فروخت اگلے ماہ شروع کی جائے گی۔
 

شیئر: