Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں سڑک کے کنارے قدیم قبر، سوشل میڈیا پر موضوع بحث

 80 برس قبل جب یہاں کوئی آبادی وغیرہ نہیں تھی پھر سڑک بن گئی ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں شاہراہ کی تعمیر کے بعد سعودی شہری کے دادا کی قبر سڑک کے کنارے نمایاں ہو گئی۔  سڑک کے کنارے قبر کی موجودگی  سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
شہری نے 80 برس قبل انتقال کرجانے والے دادا کی باقیات کو نکال کراسے قبرستان میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔
العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے عسیر ریجن میں مقیم سعودی شہری عامر احمد البناوی نے بتایا’ 80 برس قبل جب یہاں کوئی آبادی وغیرہ نہیں تھی ان کے دادا کو دفن کیا گیا تھا۔ اس وقت یہاں سے روڈ نکلنے کا بھی کوئی امکان نہیں تھا۔‘
عامر احمد البناوی کا مزید کہنا تھا’جب سے یہاں سڑک نکلی ہے دادا کی قبر لب سڑک آگئی جس پر والد نے قبر کے گرد چار دیواری بنا دی تاکہ روڈ پر ہونے والے تعمیری کام کے دوران قبر کو نقصان نہ پہنچے۔‘
قبر کی منتقلی کے بارے میں والد نے متعلقہ اداروں کو درخواست دی جس پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جنہوں نے رپورٹ دی  سڑک کی وجہ سے قبر کو کوئی نقصان نہیں۔
کمیٹی کی رپورٹ پر مفتی اعظم نے فتوی دیا کہ اگر سڑک کو کشادہ کرنے کا منصوبہ نہیں تو قبر کو ادھر ہی رہنے دیا جائے۔

 

شیئر: