2030ءمیں ابوظبی کی 25فیصد جیلیں بند کرنےکا فیصلہ
ابوظبی.... ابوظبی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ 2030ءتک ریاست کی 25فیصد جیلیں بند کر کے تخلیقی مراکز میں تبدیل کر دی جائیں گی۔ مستقبل میں روایتی جیلوں کی بجائے فرضی جیلوں سے کام لیا جائے گا۔ یہ اعلان ابوظبی کی صد سالہ تقریب میں کیا گیا۔ 2057ءتک کی اسکیمیں اور حکمت عملی اجاگر کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تھری ڈیز پرنٹنگ اور دنیا میں پہلے ہائیڈروجینک دستے استعمال کرے گی۔ 2022ءمیں محفوظ فضائی سروس کی خاطر فضائی ٹریفک پولیس بھی قائم کی جائیگی۔