Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا سے مقابلے میں فتوحات کا تسلسل جاری رکھیں گے، کوہلی

کولکتہ:ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھے گی۔دونوں ٹیمیںآج کولکتہ کے ایڈنز گارڈن اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے دوران آمنے سامنے ہونگی۔ کوہلی کا کہنا تھا کہ اگر چہ سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میںکلین سویپ کرکے آئی ہے لیکن یہ بات بھی سب بخوبی جانتے ہیں اس کےلئے ہند میں اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ جیتنا آسان نہیں ہوگا اور ہم مقابلے کےلئے پوری طرح تیار ہیں۔انہوں نے کہادورہ جنوبی افریقہ بھی ہماری توجہ کا مرکز ہے اور ہم اس سیریز کے ذریعے اس دورے کے لئے بھرپور پریکٹس کی کوشش بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا ہم صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کے خواہاں ہیں اور نہیں چاہتے کہ کھیلنے کے لئے سازگار ماحول کا انتظار کریں بلکہ ہر قسم کی صورتحال میں اچھی کارکردگی د کھاناچاہتے ہیں۔وقت آگیا ہے کہ ہم موسم اور ماحول کو اپنی ضرورت اور کھیل کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت حاصل کریں اس طرح کامیابیوں کا حصول بھی مشکل نہیں رہے گا۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ اب ہندوستانی ٹیم ہوم گراونڈ کے ساتھ بیرون ملک بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اپنے بارے میں آرام کے سوال پر کوہلی نے ہنستے ہوئے کہا یقین مانیں میں روبو ٹ نہیں اور مجھے بھی آرام کی ضرورت پڑتی ہے ۔ جب میں سمجھوں گا کہ میرا جسم میرا ساتھ نہیں دے رہا تو میں ضرور آرام کروں گا۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کےلئے اوپنرز کے بارے میں ہندوستانی کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں۔

شیئر: