محایل عسیر میں زیر زمین کوڑے دان نصب
عسیر .... محایل عسیر کی بلدیہ نے کچرا ٹھکانے لگانے کیلئے زیرزمین ہائیڈرولک کوڑے دان نصب کرنے شروع کردیئے۔ یہ روایتی عام کوڑے دانوںسے مختلف ہیں۔ ان کی بدولت شہری اور مقیم غیر ملکی کوڑے سے اٹھنے والی بدبو اور زمین پر چلنے والے حشرات الارض سے نجات حاصل کرسکیں گے ۔