Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ مخالف رویئے کو پروموٹ کرنے کا سلسلہ جاری

ورجینیا....  گزشتہ دنوں امریکی صدر کی گاڑیوں کاقافلہ  یہاں سے گزر رہا تھا کہ ایک سائیکل سوار خاتون نے متنازعہ بن جانے والے امریکی صدر کے قافلے کو دیکھ کر منفی انداز میں ردعمل ظاہر کیا۔ جسکی پاداش میں  اسے ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔ اتنا کچھ ہوجانے کے باوجود  جولی برسکمین نامی خاتون سائیکل سوار نے ہار نہ مانی اور امریکی صد ر کے خلاف اظہار نفرت اور مخالفانہ ردعمل  کو جاری رکھنے کیلئے ایک باقاعدہ تنظیم بنالی گئی ہے اور اس دوران اس کے درجنوں ہم خیال بھی پیدا ہوچکے ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق تقریباً30ہزارافراد نے  اسے70ہزار ڈالر کے عطیات فراہم کئے ہیں۔ یہ عطیات 5ڈالر سے لیکر250ڈالر تک کے ہیں۔ ٹرمپ مخالف مہم کو ’’گو فنڈ می‘‘ مہم کا نام دیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ خاتون سائیکل سوار نے ٹرمپ کے قافلے کو دیکھ کر نازیبا حرکت کی تھی اور اسکی نازیبا حرکت پر موقع پر موجود فوٹو گرافرز نے تصاویر اتار کر محفوظ کرلی اور  بعد میں اسے جاری کردیا۔ یہ معاملہ یونہی چلا اور تین دن بعد جولی کو برطرفی کا نوٹس مل گیا۔

شیئر: