Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں روسی جنگی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

دمشق ۔ ۔۔ روس کے طویل فاصلے تک پرواز کرنیوالے 6 جنگی طیاروں نے شامی صوبے دیر الزور میں البو کمال کے قصبے کے قریب شدت پسند تنظیم داعش کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی۔ ان حملوں کیلئے روس کے ٹی یو 22 ایم 3 طرز کے 6 جنگی طیارے روسی علاقے سے اڑ کر ایران اور عراق کے اوپر پرواز کرتے ہوئے شام میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے دیر الزور پر بمباری کی۔ بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں داعش کے عسکریت پسندوں، ان کے ہتھیاروں کے ذخیروں اور بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

شیئر: