واشنگٹن .. امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ۔پاکستان میں امن واستحکام کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے۔ جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کاکوئی میکینزم موجودنہیں۔سرحد پاردہشت گردحملے پاکستان میں زیادہ ہوئے ۔ جارج ٹاون یونیورسٹی واشنگٹن میں لیکچر دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں سے معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ ہند کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ سی پیک پاکستان ہی نہیں، خطے میں خوشحالی کاسبب بنے گا۔انہوںنے کہا کہ ہند اورچین کامسئلہ بھی خطے میں عدم استحکام کاباعث بن سکتاہے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان ہند کے ساتھ اچھے ہمسائیگی کے تعلقات چاہتا ہے۔خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکا حل ضروری ہے۔