Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوتھ پیسٹ چمکائے دانت بھی ، برتن بھی

کیا آپ جانتے ہیں ٹوتھ پیسٹ آپ کے دانتوں کے  ساتھ ساتھ آپ کے برتنوں کو بھی چمکا سکتا ہے . 
چائے اور کافی کے مگ مسلسل استعمال میں رہتے ہیں توانھیں کئی کئی بار دھونے سے بھی اندرونی دھبے دور نہیں ہوتے۔ بجائے اس کے کہ آپ کوئی تیز واشنگ پاؤڈر لیں، تھوڑا ساٹوتھ پیسٹ لے کر مگ کے اندرونی حصوں پر لگائیں اور رگڑیں، داغ دھبے فوراََ ہی صاف ہوجائیں گے، ٹوتھ پیسٹ سے آپ چاے کی میزبھی صاف کرسکتے ہیں۔ اس کے داغ دھبے منٹوں میں دور ہوجائیں گے ۔ 
چمچے، کانٹے اور چھریوں کو صاف کرنے کے لیے ایک کپڑے پر تھوڑا سا پیسٹ لگائیے۔ پھر اس کپڑے کو ان پر رگڑنے کے بعد دھو ڈالیے ، چمچے، کانٹے اور چھریاں چمک جائیں گی۔ 
بچوں کو جن بوتلوں سے دودھ پلایاجاتا ہے، وہ عموماََ بودار ہوجاتی ہیں۔ برش پر ٹوتھ پیسٹ لگاکر بوتل کواندر سے صاف کیجیے۔ پھرگرم پانی سے دھوڈالیے۔ بوتل کی بو جاتی رہے گی۔ 
 
 

شیئر: