Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپرین سے دانتوں کا علاج

لندن....اسپرین کے نتیجے میں دانت جھڑنے کا عمل رک سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ دانتوں میں خلا بھرنے کی بھی ضرورت کم ہوجاتی ہے۔ انکاکہناتھا کہ اسپرین دانتوں کی خو د ہی مرمت کردیتی ہے اور اگر اسکا استعمال کیا جائے تو دندان سازوں کے پاس جانے کی زیادہ ضرورت پیش نہیںآتی۔ اسپرین کے حوالے سے جو نئے تجربات کئے گئے ہیں اس کے مطابق دانتوں کو سب سے زیادہ نقصان اس میں ٹوٹ پھوٹ سے ہوتاہے۔ دنیا بھر میں یہ بیماری عام ہے اورایک تہائی بالغ افراد اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ انگلینڈ میں قومی ہیلتھ سروس کے تحت تقریباً70لاکھ لوگوں کو ہر سال دانتوں کی بیماریاں ہوتی ہیں اور انکے دانتوں میں خلا بھرا جاتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ اس نئے تجربے کے نتیجے میں قومی خزانے کو 3.4بلین پونڈ کے خرچ سے بچایا جاسکتا ہے۔
 

شیئر: