Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کفالت میں کم رقم ملنے پر ماں نے بچے کو سیڑھی سے باندھ دیا

بیجنگ.... چین میں والدہ نے بچے کی کفالت کیلئے سابق شوہر کی جانب سے 114پونڈ کم ملنے پر 3سالہ بچے کو عمارت کی سیڑھی سے باندھ دیا۔ اس نے اسکی بندھی ہوئی تصاویر کھینچ کر اپنے سابق شوہر کو بھیج دی او ر اس سے رقم کا بھی مطالبہ کیا۔ یہ بچہ تقریباً 20منٹ تک اسی طرح بندھا رہا۔ اسکا باپ 4گھنٹے کی ڈرائیو پر رہتا تھا۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ بچے کا باپ کفالت کے لئے 229پونڈ بھیجا کرتا تھا لیکن اس مہینے اس نے صرف 115پونڈ بھیجے ہیں۔ اس نے یہ تصاویر سابق شوہر کو دھمکی کے طور پر بھیجی ہیں۔ اب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالدی گئی ہیں۔ میاں بیوی نے 2016ءکی پہلی ششماہی میں طلاق ہوئی تھی۔ ان دونوں کے دو بچے ہیں۔ بڑا بیٹا ماں کے ساتھ جبکہ چھوٹا بیٹا باپ کے ساتھ رہتا ہے۔ گزشتہ جولائی کو باپ نے سابق بیوی سے کہا تھا کہ وہ اس کے چھوٹے بیٹے کو بھی ایک سمسٹر کیلئے رکھ لے او راس کے وہ اسے229پونڈ ہر ماہ دیتا رہیگا تاہم اس مہینے اس نے کم رقم بھیجی تو ماں نے یہ ڈرامہ رچایا۔
 

شیئر: