Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون پالتو بکری سمیت شاپنگ مال پہنچ گئی

 بانڈیرا، ٹیکساس....  ایک مقامی شاپنگ مال میں جو زیادہ تر  ہارڈ ویئرز کا کاروبار کرتا ہے۔ لوگ اس وقت ایک خاتون کو بکری سمیت داخل ہوتے دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ اس شاپنگ مال میں نہ تو جانوروں کا کوئی چارہ ملتا تھا اور نہ ہی گھاس ہوتی تھی۔ بات صرف یہ تھی کہ خاتون  اپنی اس بکری کو دکھانے کیلئے ایک ویٹرنری جارہی تھی کہ اس نے یہ سمجھ کر کہ شاپنگ مال میں شاید اسکی ضرورت کی کوئی چیز مل جائیگی اس لئے وہ وہاں داخل  ہوئی مگر وہاں اسکی پسند کی کوئی چیز نہ ملی۔ حیرت کی بات یہ ہوئی کہ اس نے اپنی بکری کو بچوں کی طرح شاپنگ ٹرالی میں ڈال رکھا تھا اور بتا رہی تھی کہ وہ کہاں جارہی تھی۔ اسکا کہناتھا کہ شدید گرمی کی وجہ سے وہ بکری کو گاڑی کی ڈکی میں بند نہیں کرسکتی تھی اسلئے اسے اپنے ساتھ لیکر مال میں آگئی۔ یہ واقعہ ٹیکساس کے بانڈیرا علاقے میں پیش آیا۔ وڈیو میں یہ بھی نظر آتا ہے کہ شاپنگ مال میں موجود ایک شخص بکری کو دیکھ کر اسے پیار کرنے کے ساتھ اس سے ہائی ہیلو کرنے کے بعد آگے بڑھ گیا۔

شیئر: