تربت... بلوچستان میں تربت کے قریب پہاڑی علاقے تاجبان میں گولیوں سے چھلنی مزید 5 افرادلاشیں ملی ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق پانچوں افراد کو قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ ان تمام افراد کا تعلق بھی پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے۔ 3 کی شناخت ہوگئی ۔ان کے نام عثمان قادر ،دانش علی اور بدرمنیر ہیں۔ عثمان قادر کا تعلق پور کلاں ، دانش علی کا رسول پور اور بدر منیر کا تعلق کسوکی سے ہے۔ 2افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ اس سے پہلے بھی تربت سے پنجاب کے 15 افراد کی نعشیں ملی تھیں۔