کویت میں موسم سردی مائل، منگل کو بارش کا امکان
کویت: کویت میں رواں ہفتہ کے دوران موسم سردی مائل ہوگا جبکہ منگل کو موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ یہ بات کویتی ماہر ملکیات عادل المرزوقی نے الانبائ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہفتہ سے درجہ حرارت میں واضح کمی محسوس کی جائے گی۔
پیر تک موسم ابر آلود رہے گا جبکہ منگل کو زبردست بارش کا امکان ہے۔ یہ موسم رواں ہفتہ تک رہے گا۔ فلکیاتی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو بھی درمیانے درجے کی بارش ہے۔