Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپیکا کے سر کی قیمت 5 کروڑ مقرر

 انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکیوں کے بعد بالی وڈ فلم پدماوتی کی مرکزی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی جبکہ ان کو نقل و حرکت محدود کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ شوٹنگ سے ہی تنازعات کا شکار ہے، جس پر ہندوستانی ریاست راجستھان کی انتہاپسند تنظیم شری راجپوت کرنی سینا نے تاریخی حقائق مسخ کرکے پیش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔فلم ’پدماوتی‘ کا تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کرنی سینا کی دھمکیوں کا سلسلہ بھی بڑھ رہا ہے۔اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کچھ دن پہلے فلم کی لازمی نمائش کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کرنی سینا مزید مشتعل ہوگئی اور ان کی جانب سے اداکارہ کی ناک کاٹنے کا اعلان کیا گیا۔ اب ایک اور انتہا پسند تنظیم کے رہنما ٹھاکر ابھیشیک سوم نے اداکارہ دپپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ مقرر کردی۔انہوں نے الزام لگایا کہ رانی پدمنی نے 12 ہزار خواتین کے ساتھ اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تاہم سنجے لیلا بھنسالی نے فلم میں رانی پدمنی کے کردار کو غلط انداز میں پیش کیا۔انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی مسلسل دھمکیوں کے بعد اداکارہ کے گھر اور دفتر کے باہر بھی پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔سنجے لیلا بھنسالی کی سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔دوسری جانب فلم ’پدماوتی‘ سنسر بورڈ میں بھی پیش کردی گئی ہے جس کے بعد ممبئی پولیس نے سنسر بورڈ کے ارکان کو بھی سیکیورٹی فراہم کردی ہے ٗفلم ’پدماوتی‘ یکم دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔
 

شیئر: