کوئٹہ ... بلوچستان میں اتوار کو ژوب روڈ پر ہوٹل سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تربت میں2 علیحدہ مقامات سے پنجاب کے 20لاشیں ملی تھیں۔ یہ افراد بلوچستان کے راستے روزگار کے حصول کے لئے بیرون ملک جانے کی کوشش کررہے تھے۔ دریں اثناءتربت سے ملنے والی 5افراد کی نعشیں کراچی سے لاہور پہنچا دی گئیں۔ انہیں آبائی علاقوں بھیجا جائے گا۔ذرائع کے مطابق دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پانچوں دو ست تھے، ان کا تعلق گجرات سے ہے۔اہل خانہ کے مطابق 20 دن پہلے گھر سے نکلے تھے۔ فون کر کے بتایا کہ وہ ایجنٹ کے ذریعے جرمنی جارہے ہیں۔