Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عورتوں اور لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ پر نربھئے ایکٹ لاگو ہوگا

    حیدرآباد۔۔۔۔۔ کمشنرپولیس کریم نگر کملاسن ریڈی نے واضح کیا ہے کہ کریم نگر پولیس کمشنریٹ حدود میں لڑکیوں اور کالج جانیوالی طالبات سے چھیڑ خانی کرنیوالوں کیخلاف نربھئے ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیاجائے گا۔انہوں نے لڑکیوں اور طالبات سے چھیڑ خانی کرتے ہوئے پکڑے گئے نوجوانوں کی کونسلنگ اُن کے والدین کی موجودگی میں کی۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ شی ٹیمس کی جانب سے ان نوجوانوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ اگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شی ٹیمس کے تعاون سے لڑکیوں اور خواتین کی سلامتی کیلئے بھر وسہ پیدا کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ 189نوجوانوں کی کونسلنگ کی گئی ۔ایسی حرکتوں میں ملوث ہونے کیخلا ف انہوں نے انتباہ دیا۔

شیئر: