فاسٹ ٹیگ لگی کاریں ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ
کانپور۔۔۔اب نئے چارپہیہ گاڑی مالکان کو ٹول پلازہ پر نہیں رکنا پڑے گا ، نہ انہیں ٹول پلازہ پر فیس دینے کی ضرورت رہے گی۔ کار جیسے ہی ٹول پلازہ کے پاس پہنچے گی بیریئر آٹو میٹک کھل جائیگا اور ٹول کی فیس گاڑی مالکان کے اکاؤنٹ سے جمع ہوجائیگی۔یکم دسمبر سے فروخت ہونے والی گاڑیاں فاسٹ ٹیگ سے آراستہ ہونگی ۔ فاسٹ ٹیگ گاڑیوں میں لگے ہونے سے گاڑی جونہی ٹول پلازہ سے 80میٹر کے فاصلے پرپہنچے گی بیریئراپنے آپ کھل جائیگا اور اس ٹول پلازہ کی فیس گاڑی مالکان کے کھاتے سے ادا ہوجائیگی۔فاسٹ ٹیگ والی گاڑیوں کیلئے ٹول پلازہ پر علیحدہ سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔