Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے اضافی امداد کا وعدہ

  ڈھاکا ...جرمنی نے روہنگیا مسلمانوں کے لئے اضافی مالی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں کے دورے کے بعد جرمن وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ برلن روہنگیا پناہ گزینوںکی مدد کے لئے اضافی طور پر 20 ملین یورو فراہم کرے گا۔ یہ رقم پناہ گزینوںمیں بہتری لانے کے لئے استعمال کی جا ئے گی۔ رواں سال اکتوبر میں بھی جرمنی نے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے 5 ملین یورو فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔اقوام متحدہ نے 434 ملین ڈالر امداد کی اپیل کر رکھی ہے۔ 
 

شیئر: