دارالحکومت اسلام آباد میں واقع قومی شاعر علامہ اقبال اور رومانیہ کے قومی شاعرمنہائی ایمنسکو کی مشترکہ یادگار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے لیکن ابھی تک اس کی تعمیر نو ممکن نہیں ہو سکی۔ یہ یادگار سال 2004 میں پاکستان کے معروف آرٹسٹ جمال شاہ اور اُس وقت کے اسلام آباد میں رومانیہ کے سفیر نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کروائی تھی۔ 20 سال کا عرصہ گزرنے کے بعد اس یادگار سے دونوں شعراء کی تصاویر اور چاندی کا ٹاور بھی چُرا لیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے اردو نیوز کے صالح عباسی کی ویڈیو رپورٹ