شاہ سلمان سے جاپانی سفیر کی ملاقات... اخبارات کی شہ سرخیاں
منگل 21نومبر2017 ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے مختلف اخبارات میں سے الحیاة اور عکاظ میں صفحہ اول پر شائع ہونے والی سرخیاں پیش قارئین ہیں۔
الحیاة:۔
اخبار الحیاة نے منگل کو اپنے صفحہ اول پر جو سرخیاں دی ہیں ان میں پہلی یہ ہے ” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے مملکت میں مدتِ سفارت مکمل ہونے پر جاپانی سفیر کی الوداعی ملاقات“۔
دوسری سرخی ”شامی اپوزیشن کا بدھ کو ریاض میں اجلاس ہوگا، جنیوا کیلئے مذاکرات اتھارٹی کی تشکیلِ نو ہوگی۔اتھارٹی کے موجودہ صدر ریاض حجاب مستعفی“۔
تیسری سرخی الحیاة نے اس طرح دی ہے ”بائیکاٹ کرنے والے عرب ممالک اپنے شہریوں کو ورلڈ کپ فائنل میں شرکت کی اجازت دیں، قطری حکام کا نیا مطالبہ“۔
چوتھی سرخی ”حکومت یمن نے تعز صوبے کو باغیوں سے آزاد کرالیا۔ تعمیر نو میں سعودی عرب کا کردار سب سے زیادہ رہیگا، یمنی وزیر منصوبہ بندی“۔
پانچویں سرخی یہ ہے ”عرب لیگ نے حکومت لبنان سے حزب اللہ کو لگام لگانے کا مطالبہ کردیا“۔
چھٹی سرخی ” عراقی کردستان کے حکمرانوں نے عراقی وفاقی عدالت کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا ، عالمی برادری سے بحران ختم کرانے میں تعاون کی اپیل“۔
ساتویں سرخی ”الفتح تحریک اور حماس کے درمیان اختلافات نے القاہرہ مکالمے کو کھٹائی میں ڈالدیا“۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
عکاظ:۔
منگل کو شائع ہونے والے عکاظ اخبار کے صفحہ اول کی پہلی سرخی ” بدعنوانوں نے لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے کو واپس نہ کی تو عدالت کا سامنا کرناپڑیگا، تیسرا راستہ کوئی نہیں، عادل الجبیر“۔
دوسری سرخی” سعودی خواتین کو سفارتخانوں میں اعلیٰ عہدے دیئے جاسکتے ہیں یا نہیں، آئندہ منگل کو مجلس شوریٰ میں رائے شماری“۔
تیسری سرخی عکاظ کی یہ رہی ”مدینہ منورہ میںلیڈیز بلدیاتی کونسل کا قیام، مملکت بھر میں پہلی“۔
چوتھی سرخی ”ایک ماہ کے دوران 19ارب ریال کی بازیابی کیلئے وزارت انصاف کو 52ہزار درخواستیں موصول ہوئیں“۔
پانچویں سرخی” باحہ میں چرواہے کو قتل کرنے والے اسکالر کا تعاقب شروع کردیا گیا“۔
چھٹی سرخی ”خراب موسم کے پیش نظر مکہ مکرمہ اور جدہ کے اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سلسلہ منقطع “۔
ساتویں سرخی ”ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان انسداد دہشتگردی کے موضوع پر مذاکرات“۔
عکاظ اخبار کی آٹھویں اور آخری سرخی یہ تھی ”ہمیں جازان اور نجران کیلئے بھی ریلوے لائن کی ضرورت ہے، خالد الفیصل“۔
٭٭٭٭٭٭٭٭