ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی پر یادگاری مہر جاری
جمعرات 12 دسمبر 2024 12:00
’یادگاری مہر تمام ہوائی اڈوں پر آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے دستیاب ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ پاسپورٹ نے ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے اعلان پر یادگاری مہر جاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت کھیل کے تعاون سے ’اهلا بالعالم‘ کی مہر سعودی عرب آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر ثبت کی جائے گی۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’ورلڈ کپ کی یادگاری مہر سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں پر آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے دستیاب ہے‘۔