لندن.... آج کے دور میں جبکہ فیس بک ایک عام سی چیز ہوگئی ہے اور اب اس حوالے سے نت نئی تحقیق جاری ہے اور تازہ ترین تحقیق یہ ہے کہ فیس بک کے ذریعے کسی بھی شخص کے مزاج، طبیعت اور فطرت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے کہ وہ کتنا دنیاد ار اور کتنا مخلص ہے او راس میں مادیت کا عنصر کتنا ہے اور روحانیت کی شرح کتنی ہے؟ تجربات اور مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مادہ پرست لوگ دوسروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ فیس بک استعمال کرتے ہیں اور بڑی شدو مد سے اپنے دوستوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔ فیس بک کے ذریعے یہ لوگ اپنی زندگی کا موازنہ دوسروں کی زندگی سے کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ فیس بک پر انکے حلقہ احباب میں جو لوگ بھی شامل ہیں وہ ان سب سے آگے رہیں۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ یہ لوگ بنیادی طور پر خود پرست ہوتے ہیں اور بس اپنے ہی مفاد کو دیکھتے ہیں دوسروں کی انہیں کوئی فکر نہیں ہوتی ۔