اسلام آباد...چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عائشہ گلالئی کے خلاف نااہلی ریفرنس مسترد کئے جانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ انہوں نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شیخ رشید کو ووٹ نہیں دیا تھا۔ پارٹی پالیسی کیخلاف چلنے پر وہ آئین کے تحت اسمبلی رکنیت سے نا اہل ہو چکی ہیں۔ الیکشن کمیشن ریفرنس میں اٹھائے گئے قانونی نکات کو زیرِ غور نہیں لایا اور حقائق کے برعکس فیصلہ دیا۔عمران خان نے سپریم کورٹ استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا گلالئی کیخلاف ریفرنس خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسمبلی رکنیت سے نا اہل قرار دیا جائے۔