لالی وڈکی'' ' مان جاو نا '''
لالی وڈ کی نئی فلم ' مان جاو نا، کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق، ' مان جاو نا، ایک مزاحیہ اور رومانوی فلم ہے جس میں معروف گلوکار اور ٹی وی اداکار عدیل چوہدری مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ عدیل کی پہلی لالی وڈ فلم ہے۔ ان کےساتھ گھانا علی، عاصمہ عباس،ہاجرہ یامین، ایاز سموں، علی گل پیر، نیئر اعجاز اور آصف رضا میر اہم کرداروں میں نظرآئیں گے۔ یہ فلم اگلے برس سینما اسکرین پر ریلیز کی جائےگی۔