Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹروں سے وعدہ وفا نہ کرناسیاسی بدعنوانی ہے،ملائم

لکھنؤ۔۔۔۔۔سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹروں سے وعدہ کرکے مکر جانا سیاسی بدعنوانی ہے۔یادو نے کہا کہ بی جے پی نے 2014ء کے لوک سبھا انتخابات میں انتخابی مہم کے دوران عوام سے مختلف وعدے کئے تھے جو آج تک پورے نہیں کئے گئے۔بی ایس پی سرپرست نے اپنے بیٹے اکھلیش یادو کی جانب سے منعقدہ 79ویں سالگرہ تقریب میں کہا کہ بی جے پی نے 2014کی انتخابی مہم کے دوران ہر غریب خاندان کے اکاؤنٹ میں 15لاکھ روپے ڈالنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے آج تک اسے پورا نہیں کیا۔ الیکشن جیتنے کے بعد بی جے پی نے ملک کے عوام کی کوئی خبر نہیں لی۔بدعنوانی ختم کرنے کے معاملے پر بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ اگر حکومت کی نیت صاف ہوتی تو غریبوں کو یہ پیسہ قسطوں میں بھی دیا جاسکتا تھا۔

شیئر: