Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے ووٹ ڈالنے والے 6ووٹروں کو اعزاز

کانپور۔۔۔۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جو لوگ پہلے ووٹ دینگے ان کو اعزاز سے نوازا جائیگا۔ اس کے مطابق بدھ کو پہلے ووٹ ڈالنے والوں کو اعزاز دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی پی این پرائمری اسکول میں قائم پولنگ سینٹر پر سب سے پہلے ووٹ ڈالنے والے ماسٹر نوشاد منصوری کو اعزاز دیا گیا۔ ان کے علاوہ غربت اللہ پارک کے نزدیک رہائشی ہمایوں اور فہم آباد کے شوکت حیات سمیت 6افراد کو اعزاز ی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ماسٹر نوشاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہمارا جمہوری حق ہے ۔

شیئر: