Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریتک روشن ’’سپر30‘‘کی شوٹنگ میں مصروف

بالی وڈ اداکارریتک روشن کی کامیاب سپر ہیرو فلم سیریز ’کرش‘ کے چوتھے حصے پر کام جاری ہے، جس میں ویلن کے کردار کے لیے اداکار نوازالدین صدیقی کا نام سامنے آیا ہے،لیکن خود نواز الدین صدیقی اور فلم ساز اور ہدایت کار راکیش روشن نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ریتک روشن آج کل ’’سپر30‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو بہار سے تعلق رکھنے والے ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر بنائی جارہی ہے ۔فلم کو 2018میں ریلز کرنے کا اعلان  کیا جاچکا ہے ،فلم کی ہدایت کاری اس باروکاس باہل دے رہے ہیں جو اس سے قبل’’کوئین ‘‘اور ’’چلر پارٹی ‘‘کی ہدایات کا ری کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی نے سلمان خان کی کامیاب فلم ’کک‘ میں ویلن کا دلچسپ کردار ادا کیا تھا،اس کے علاوہ انہوں نے ’’بدلہ پور‘‘میں کمال اداکاری سے ایک منفرد نام کمایا تھا۔ان کے اس کردار سے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ فلم ’کرش 4‘ کے ساتھ بھی انصاف کریں گے۔
 

شیئر: