کینڈل جینرسب سے زیادہ کمانے والی ماڈل
جمعرات 23 نومبر 2017 3:00
امریکی ماڈل کینڈل جینرسب سے زیادہ کمانے والی فیشن ماڈل بن گئیں۔انہوں نے برازیلین ماڈل گیزل بنڈچن سے 15 سالہ اعزاز چھین لیا۔امریکی ماڈل کینڈل جینر ،فوربز میگزین کی فیشن ماڈل فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئیں۔انہوں نے ایک سال میں تقریباً سوا دو ارب کما کر گیزل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔کینڈل جینر کی فیشن شوز کے علاوہ ٹی وی ریالٹی شو ملبوسات اور سوشل میڈیا پروموشنز سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہے۔برازیلین ماڈل گیزل 15سال میں پہلی باراس فہرست میں دوسرے نمبر پر آئی ہیں، جن کی آمدنی تقریباً ایک ارب 7کروڑ 50لاکھ رہی۔