سفیر پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس سے ملاقات
پاکستانی مقیمین کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی
ریاض(جاویداقبال) سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے سعودی ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس سلمان الیحییٰ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت میں ہشام بن صدیق نے سلمان الیحییٰ کی توجہ اقامہ تجدید سے متعلق پیدا ہونے والے مختلف مسائل کی طرف دلائی اور اس سلسلے میں انہیں تجاویز پیش کیں۔ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو مزید مہلت دینے کے امکان پر بھی بات چیت ہوئی اور سفیر پاکستان نے ان افراد کے لئے نرم رویہ اختیار کرنے پر خادم حرمین شریفین کی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔