Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری 10 روزہ دورہ پر جدہ پہنچ گئے

محافل نعت اور مشاعروں میں کلام پیش کریں گے
جدہ (امین انصاری) حیدرآباد دکن کے معروف شاعر ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کی آمد پرانکے محبان نے ڈاکٹر محمد وحید کے مکان پر خیرمقدم کیا۔ ڈا کٹر طیب 10 روزہ دورہ پر حافظ محمد عبدالسلام کی دعوت پر جدہ پہنچ گئے ۔ وہ اپنے قیام کے دوران جدہ میں منعقد ہونے والی محفل نعت اور مشاعروں میں کلام پیش کریں گے۔ نیز مدینہ منورہ میں بھی ان کے اعزاز میں محفل نعت کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدہ میں ہونے والی تقاریب کی ہمیں حیدرآباد دکن میں اردو نیوز اور حیدرآباد کے اخبارات کے ذریعے آگہی ملتی ہے۔ رپورٹ پڑھ کر خوشی ہوتی ہے کہ جدہ میں اہل سخن اور اہل ذوق کی کثیر تعداد موجود ہے جو نہ صرف اردو سے محبت ر کھتی ہے بلکہ اردو شاعروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی قدر کرتی ہے۔ حافظ محمد عبدالسلام نے کہاکہ طیب پاشاہ قادری بچپن سے مرکزی اور ریاستی جلسوں میں نعت رسول مقبول پڑھا کرتے تھے ۔ دکن کے ابھرتے ہوئے شاعر بن کر نعت اور غزل اپنی شخصیت کا لوہا منوایا۔ وہ ریاستی ، ملکی اور بین الاقوامی مشاعروں میںشرکت کرکے اپنا کلا م پیش کررہے ہیں۔ڈاکٹر محمد وحید الدین نے تمام شرکاءاور مہمان کا خیر مقدم کیا ۔

شیئر: