امارات:حادثے کے بعد ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے پر 500درہم جرمانہ ہوگا
ابوظبی: معمولی ٹریفک حادثے یا خرابی کے باعث گاڑی کو سڑک کے درمیان کھڑی کرنے اور ٹریفک روانی میں تعطل کا سبب بننے پر 500درہم جرمانہ ہوگا۔
محکمہ ٹریفک کے نائب سربراہ بریگیڈیئر احمد عبد اللہ الشحی نے الامارات الیوم سے کہا کہ معمولی ٹریفک حادثہ پیش آجائے یا گاڑی میں کوئی فنی خرابی پیدا ہوجائے تو ڈرائیور کو چاہئے کہ وہ اپنی گاڑی سڑک کے کنارے کسی محفوظ مقام پر کھڑی کردے اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ نہ بنے۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ حادثے کے وقت دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور اپنی گاڑیاں بیچ سڑک پر کھڑی کردیتے ہیں اور ٹریفک اہلکار کا انتظار کرتے ہیں۔ ایسا کرنے سے وہ ٹریفک کی روانی میں تعطل پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں جبکہ قوانین کے مطابق ٹریفک روانی میں تعطل پیدا کرنا خلاف ورزی ہے جس پر500درہم جرمانہ عائد ہوگا۔
امارات کی مزید خبریں، تازہ ترین صورتحال اور غیر ملکیوں سے متعلق قوانین کے لئے یہاں کلک کریں۔