Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: حاضر دماغی کے باعث نوجوان بچ گیا

دیوریا بنکٹ ، یوپی ..... اترپردیش کے شمالی علاقے میں واقع چھوٹے سے ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص اپنی بے مثال حاضر دماغی کی وجہ سے ہلاک ہونے سے ا س وقت بال بال بچ گیا اور لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اسکے جسم پر خراش تک نہیں آئی اور وہ بالکل محفوظ ہے۔ عینی شاہدین کا کہناتھا کہ یہ شخص ریلوے لائن کراس کرنا چاہتا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار مال گاڑی اسٹیشن سے بڑی تیزی سے گزری اور اسکے لئے موت سر پرمنڈلاتی نظر آئی تو اپنی جان بچانے کیلئے اس نے آخری کوشش یہ کی کہ دو پٹریوں کے درمیان دم سادھے لیٹ گیا اور 38ڈبوں پر مشتمل ٹرین اسکے اوپر سے گزر گئی اور اسے خراش تک نہیں آئی۔ دیکھنے والوں کا کہناہے کہ تقریباً2منٹ تک وہ دم سادھے لیٹا رہا۔ اور ٹرین گزر گئی۔ پلیٹ فارم پر کھڑے لوگوں کا کہناتھا کہ وہ سمجھے یہ شخص مر کٹ گیا ہوگا مگر جب ٹرین جانے کے بعد وہ کھڑا ہوا اور چلنے لگا تو لوگ حیران ہوئے۔ کچھ لوگوں کاخیال تھا کہ یہ شخص ایک پلیٹ فارم سے اتر کردوسرے پلیٹ فارم پر جارہا تھا مگر اسے اتنا موقع نہ مل سکا کہ ماہرین کا کہناہے کہ اگر وہ ذرا سی حرکت کرتا تو اسکا کٹ جانا ممکن تھا مگر یا تو وہ بے ہوش ہوگیا تھا کہ اسے حرکت کرنے کا موقع نہیں مل سکااور قدرت مہربان ہوگئی تھی جو بھی ہو اس کی جان بچ گئی ہے اور یہ شخص اب خوش ہے۔ ریلوے حکام سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر اسکے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

شیئر: