Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں 7 ہزار کلو میٹر طویل نئی سڑکوں کی تعمیر

’سڑکوں کا جال خلیجی ممالک کے ساتھ 6 زمینی سرحدی راستوں اور 5 سمندری بندرگاہوں سے جُڑا ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
روڈ اتھارٹی مشرقی ریجن میں کئی ترقیاتی منصوبے انجام دے رہی ہے جو علاقے میں پائیدار ترقی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ اتھارٹی ریجن میں 7 ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سڑکوں نیا جال بچھا رہی ہے جوخلیجی ممالک کے ساتھ 6 زمینی سرحدی راستوں اور 5 سمندری بندرگاہوں سے جُڑا ہوا ہے۔
ان میں دمام میں واقع شاہ عبدالعزیز بندرگاہ، الجبيل میں شاہ فہد صنعتی بندرگاہ، الجبيل تجارتی بندرگاہ، راس تنورہ بندرگاہ، اور راس الخير بندرگاہ شامل ہیں۔
مشرقی ریجن میں وزارتِ نقل و لاجسٹک سروسز کے مقامی دفتر کے ڈائریکٹر انجینئر احمد الغامدی نے اس بات کی تصدیق کی کہ علاقے میں سڑکوں کے معیار کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے تاکہ سڑکوں کے شعبے میں اسٹریٹجک اہداف حاصل کئے جا سکیں۔
 انہوں نے وضاحت کی کہ 14 منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں 152 کلومیٹر طویل نئی سڑکوں کی تعمیر اور 37 پل شامل ہیں جن کی مجموعی لاگت 2.256 بلین ریال سے تجاوز کر چکی ہے۔
 

شیئر: