اوہائیو..... ذہنی صلاحیتوں کے اعتبار سے مچھلی کو بہت معیاری چیز سمجھا جاتا ہے لوگ اسے دماغی صلاحیت بڑھانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں اورڈاکٹربھی کند ذہن لوگوں کو مچھلیاں کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ شاید اس کے پیچھے بھی یہی نظریہ کارفرما ہو کہ مچھلیاں کھانے سے انسانی دماغ تیز ہوتا ہے۔ یہاں رہنے والی 26سالہ خاتون کا کہناہے کہ وہ قانون کی طالبہ ہے مگر اس نے جب اپنی گولڈ فش کو کچھ زیادہ ہی پھرتیلا اور بہادر دیکھا تو اسے اچھلنے کی تربیت دینے کافیصلہ کیا اور 10ہفتے کے تربیت کے بعد یہ ننھی سی مچھلی جسکی عمر صرف10ہفتے ہے باآسانی چھلانگ لگاتی ہے۔ اس موقع پر جو وڈیو جاری ہوئی ہے اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جس تکنیک سے خاتون نے مچھلی کو تربیت دی ہے وہ بالعموم کتوں کی تربیت میں استعمال ہوتی ہے۔