Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیروں نے 40منٹ کی لڑائی کے بعد زرافے پر قابو پالیا

بوٹسوانا .... جنوبی افریقہ، بوٹسوانا او رنمیبیا کی سرحد پر واقع سفاری پارک میں 2شیر ایک بڑے زرافے کو گرانے میں کامیاب ہوگئے۔ شیروں کو زرافے کی طاقت کا اندازہ نہیں تھا اور وہ سمجھ رہے تھے کہ اسے آسانی سے شکار کرلیں گے۔ ایک سیاح نے جو ان جانوروں کی لڑائی دیکھ رہا تھا بتایا کہ شیر کا وزن تقریباً400پاﺅنڈ ہوتا ہے جبکہ زافے کا وزن اس سے کئی گنا زیادہ ہوتا ہے ۔ اسکی ایک لات کی طاقت ایک ٹن سے بھی زیادہ کی ہوتی ہے۔ شیروں نے کئی منٹ بعد آخر کار زرافے پر قابو پالیا۔ انہوں نے کہا کہ اس لڑائی کے دوران ہمیں دونوں کی طاقت کا بھی اندازہ ہوگیا۔ زرافہ اگرچہ اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ رہاتھا لیکن اس نے صرف ایک مرتبہ ہی پیچھے مڑ کر دیکھا۔ اس وقت شیر اس سے 200گز دور تھے۔ جلد ہی شیر اسکے قریب پہنچ گئے اور انہوں نے پوری قوت سے اس پر حملہ کردیا۔ ایک مرتبہ تو زرافے نے اپنی بھاری بھرکم لات ایک شیر کے منہ پر جڑدی جس کے نتیجے میں شیر جو اس کی ٹانگ سے چمٹا ہوا تھا دور جاگرا جبکہ اسی دوران دوسرے شیر نے اس پر حملہ کردیا۔ یہ مقابلہ تقریباً40منٹ تک جاری رہا۔

شیئر: